پاناما کیس سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ جے آئی ٹی کی تشکیل کیلیے آج سماعت کرے گا

گورنر اسٹیٹ بینک اور چیرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمپنی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں گے


ویب ڈیسک May 05, 2017
گورنر اسٹیٹ بینک اور چیرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمپنی ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوں گے، فوٹو؛ فائل

سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ پاناما کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے حوالے معاملے کی سماعت آج کرے گا۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی خصوصی بینچ جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں سماعت کرے گا جس دوران گورنر اسٹیٹ بینك اور چیئرمین سیكیورٹی اینڈ ایكسچینج كمیشن ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوكر اپنے اداروں کے گریڈ 18 سے اوپر كے افسران كے ناموں كی فہرست پیش كریں گے جس كے بعد جے آئی ٹی تشكیل دی جائے گی۔

عدالت عظمیٰ نے بدھ كو مذكورہ دونوں اداروں كی طرف سے جے آئی ٹی كی تشكیل کے لیے بھجوائے گئے نام مسترد كرتے ہوئے دونوں اداروں كے سربراہان كوطلب كرركھا ہے جب كہ دیگر چار اداروں كی طرف سے بھجوائے گئے نام عدالت عظمی نے قبول كرلیے تھے۔

واضح رہے کہ سپریم كورٹ نے پاناما كیس کا فیصلہ 20 اپریل كوسناتے ہوئے معاملے كی مزید تحقیقات كے لیے مشتركہ تحقیقاتی ٹیم تشكیل دینے كا حكم دیا تھا اور اس ٹیم كی تشكیل كے لیے 6 اداروں سے نام طلب كیے تھے اور قرار دیا تھا كہ عدالت ناموں كاجائزہ لے كر خود جے آئی ٹی تشكیل دے گی جو 15 روز بعد اپنی عبوری رپورٹ عدالت میں پیش كرے گی جب كہ 60 روز میں تحقیقات مكمل كركے اپنی حتمی رپورٹ سپریم كورٹ كے بینچ كے سامنے جمع كرائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں