عزیربلوچ کا دست راست ملا نثار پاک ایران بارڈر سے پکڑا گیا

ملانثار سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں شدید زخمی بھی ہوا، ذرائع


ویب ڈیسک May 05, 2017
ملانثار سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں شدید زخمی بھی ہوا، ذرائع۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز اسکرین گریپ

سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے دست راست ملا نثار کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک ایران سرحدی علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے قریبی ساتھی ملا نثار کو مقابلے کے بعد گرفتار کرلیا جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران گولیاں لگنے سے ملا نثار کے شدید زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم ملا نثار قتل، اقدام قتل، بھتہ خوری سمیت 50 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا جب کہ وہ لیاری میں گبول پارک اور چیل چوک کا علاقائی کمانڈر تھا جس کے سر کی قیمت 20 لاکھ روپے رکھی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں