کارکن الیکشن کی تیاری شروع کردیں بلاول بھٹو زرداری

منتخب نمائندے ترقیاتی منصوبوں کی براہ راست نگرانی کریں، اجلاس سے خطاب


Staff Reporter January 22, 2013
کراچی:پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پارٹی کے امور سے متعلق اجلاس کی صدارت کررہے ہیں،وزیراعلیٰ قائم علی شاہ اور اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا بھی موجود ہیں۔ فوٹو : پی پی آئی

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی منتخب نمائندے براہ راست نگرانی کریں اور کارکن آئندہ عام انتخابات کی بھرپور تیاریاں شروع کردیں۔

وہ پیر کو سندھ کے چار اضلاع مٹھی ، بدین ، عمر کوٹ اور شہداد کوٹ ایٹ قمبر سے تعلق رکھنے والے سینیٹرز ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں کے ساتھ منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔



اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ ،اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا،مخدوم امین فہیم، سیینٹر گل محمد لاٹ، سینیٹر کھٹو مل، ایاز سومرو، شرجیل انعام میمن، شگفتہ جمانی، نادر مگسی ، غلام علی نظامانی، مہیش ملانی، حسنین مرزا، انجینئر گیانچند، تاج حیدر اور دیگر نے شرکت کی ۔

اجلاس میں پارٹی رہنماؤں نے چیئرمین کو ترقیاتی منصوبوں کی رفتار سے آگاہ کیااور ہر ضلع میں ترقیاتی منصوبوں سے مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں بھی بریفنگ دی اور پارٹی مخالفین کے پروپیگنڈے سے بھی آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنماؤں پر زور دیا کہ وہ پارٹی مخالفین کے منفی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں