شہزادہ فلپ کا شاہی ذمے داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان

95 سالہ شہزادہ فلپ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ رواں برس خزاں میں شاہی ذمے داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔


INP May 05, 2017
95 سالہ شہزادہ فلپ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ رواں برس خزاں میں شاہی ذمے داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔ فوٹو : فائل

ملکہ برطانیہ کے شوہر شہزادہ فلپ نے اگست میں شاہی ذمے داریوں سے سبکدوش ہونے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ ملکہ برطانیہ کے شوہر 95 سالہ شہزادہ فلپ نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ وہ رواں برس خزاں میں شاہی ذمے داریوں سے سبکدوش ہو جائیں گے اور اس فیصلے میں انھیں ملکہ کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

علاوہ ازیں بیان میں اس بات کی وضاحت کی گئی کہ پرنس فلپ رواں برس اگست تک اپنی ذمے داریاں نبھائیں گے لیکن اس کے بعد مزید کسی قسم کے دعوت نامے وصول نہیں کریں گے، تاہم وہ وقتا فوقتا مختلف عوامی تقریبات میں شرکت کرتے رہیں گے، محل کا کہنا ہے کہ ملکہ اپنی شاہی ذمے داریاں جاری رکھیں گی، شہزادہ فلپس 780سے زائد تنظیموں کے سرپرست، رکن اور صدر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں