پاکستانی اداکار شفقت چیمہ کو کتے نے کاٹ لیا

شفقت چیمہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ انہیں کتے نے کاٹ لیا


ویب ڈیسک May 05, 2017
مداحوں کی دعاؤں سے اب ٹھیک ہوں، شفقت چیمہ. فوٹو: فائل

پاکستان کے نامور اداکار شفقت چیمہ کو فلم کی شوٹنگ کے دوران کتے نے کاٹ لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکار شفقت چیمہ لاہور میں اپنی نئی آنے والی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے جہاں ایک سِین میں کتا بھی شامل تھا، دوران شوٹنگ کتے نے اداکار کو کاٹ لیا جس کے بعد شفقت چیمہ کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا اور طبی امداد فراہم کی گئی۔ اداکارکا کہنا ہے کہ مداحوں کی دعاؤں سے اب ٹھیک ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں