کراچی فائرنگ سے متحدہ کے2کارکنوں سمیت مزید8 افراد ہلاک
وقوعے پرموجودپولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آورموٹرسائیکل سے گرگئے،ہجوم نے تشدد کا نشانہ بنایا،ایک ساتھی فرار
شہر میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں متحدہ قومی موومنٹ کے 2 کارکن جاں بحق ہو گئے ۔
جبکہ لیاری کے مختلف علاقوں سے 2 افراد کی لاش ملیں۔ تفصیلات کے مطابق نیو کراچی کے علاقے سیکٹر 5C-2 میں دو منٹ چورنگی کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کا رکن 35 سالہ عدنان ولد عبدالرشید موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرا کارکن32 سالہ عامر ولد اقبال شدید زخمی ہو گیا جسے تشویشناک حالت میں فوری طور پر عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس نے ایک حملہ آور کو فائرنگ کے تبادلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایم کیو ایم کے رہنما، ذمے دار اور کارکن بڑی تعداد میں عباسی شہید اسپتال پہنچ گئے۔ ڈویژنل ایس پی نیو کراچی سید سلمان حسین نے ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ٹارگٹ کلنگ کا شکار ہونیوالے دونوں افراد متحدہ قومی موومنٹ نیو کراچی سیکٹر یونٹ 142کے کارکن اور نیو کراچی صنعتی ایریا سیکٹر11-L کے رہائشی تھے۔ انھوں نے بتایا کہ واقعے کے وقت جائے وقوعہ پر پولیس کے2 اہلکار عبدالکریم اور فضل موجود تھے جنھوں نے ملزمان کا تعاقب کیا اور حملہ آوروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں حملہ آور موٹر سائیکل سے گر گئے۔
موقع پر موجود ہجوم نے ایک حملہ آور کو پکڑ لیا جسے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ انھوں نے بتایا کہ زخمی حالت میں گرفتار حملہ آور کی شناخت ساجد ولد عارف گلشن کے نام سے ہوئی ہے، ماڑی پور کرائون سینما کے عقب سے 21 سالہ نوجوان کی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ کلری تھانے کے سب انسپکٹر لطیف نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول کے جسم پر گولیوں کے 3 نشانات ہیں۔ مقتول کی شناخت محمد عابد ولد پرویز کے نام سے ہوئی ہے جو نارتھ کراچی سیکٹر 5C-1 کا رہائشی تھا۔ لیاری کے علاقے بابا بھٹ کشتی چوک قبرستان کے قریب کئی روز پرانی 32 سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی تشدد زدہ لاش ملی۔ مقتول کی شناخت نہیں ہو سکی۔
شاہ لطیف تھانے کی حدود میں گوشت والی گلی میں المصطفیٰ جیولر شاپ میں فائرنگ سے 2 افراد یونس ولد موسیٰ اور عبدالسلام ولد گل سلام زخمی ہو گئے ۔ شریف آباد کے علاقے لیاقت آباد نمبر 4 ارم بیکری کے قریب سوزوکی پک کے ڈرائیور 35 سالہ فرحان ولد شیر افضل کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، فائرنگ سے موقع پر موجود افراد میں بھگدڑ مچ گئی، پولیس نے جائے وقوعہ سے 30 بور پستول کے 2 خالی خول اپنے قبضے میں لے لیے۔ مقتول لسبیلہ کا رہائشی تھا اور اسے سر اور سینے پر گولیاں لگیں۔
ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے روڈ پر موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 28 سالہ سید سلیم شاہ ہلاک ہوگیا ، سینئر ایم ایل او ڈاکٹر آفتاب چنڑ نے بتایا کہ مقتول کو سر پر گولی لگی تھی، وہ کورنگی کے علاقے T ایریا کا رہائشی اور گارمنٹس فیکٹری کا ملازم تھا۔ گارڈن کے علاقے گڈلک شادی لان کے قریب سے 30 سالہ شاہد بلوچ ولد گل محمد بلوچ کی لاش ملی جسے نامعلوم ملزمان نے سر پر گولی مار کر ہلاک کر دیا، مقتول کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال لائی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول گارڈن میں واقع ایکسائز پولیس کا اہلکار اور پرانا گولیمار کا رہائشی تھا جسے نامعلوم ملزمان نے ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد گھر جاتے ہوئے اغوا کر کے قتل کیا۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
نارتھ کراچی علاقے 4-K چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 25 سالہ آصف زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔ ڈیفنس تھانے کے قریب ٹویوٹا کرولا کار سے 60 سالہ عبدالواجد ولد عبدالقادر قریشی شدید زخمی حالت میں ملا۔ جناح اسپتال لیجانے کے دوران وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ایس ایچ او ڈیفنس شبیر حسین نے بتایا کہ شبہ ہے کہ عبدالواجد کو کے پی ٹی انٹر چینج پر نامعلوم ملزمان نے گولی ماری تھی۔ انھوں نے بتایا کہ وہ خود موقع پر پہنچے تھے، کھڑکی کا شیشہ توڑ کر انھیں باہر نکال کر پولیس موبائل میں ہی اسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ دم توڑ گئے۔ مقتول قائد آباد میں واقع نجی کمپنی میں جنرل مینجر اور ڈیفنس فیز 5 صبا ایونیو کے رہائشی تھے۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔