اپنا کاروبار کرنے کے لئے دس بنیادی نکات

نوکری کے برعکس کاروبار میں ساری ذمہ داری آپکے سر ہوتی ہے۔ یوں سمجھیے کہ کاروبار سو فیصد اور 24 گھنٹوں کی ذمہ داری ہے۔


کاروبار کو منافع بخش اور سہل انداز سے چلانے کے لئے دور اندیشی ایک لازمی جُز ہے۔ دور اندیشی کاروبار کو ممکنہ نقصان اور ناگہانی مسائل سے دور رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔

اکثر لوگوں کو یہ کہتے سنا ہے کہ یار اپنا کاروبار ہونا چاہیے، اُس میں بڑا سکون ہوتا ہے، جب چاہو کام کرو، جب چاہو چھٹی کرو، جب چاہو دفتر یا دکان جاو اور جب چاہو دفتر یا دکان بند کردو۔

اِس طرح کی سوچ رکھنے والے تمام لوگوں کے لیے کاروبار سے متعلق چند گزارشات پیش کرنا چاہتا ہوں، جس کو پڑھنے کے بعد کاروبار سے متعلق اُن کے خیالات شاید تبدیل ہوجائیں۔

تو آئیے کاروبار سے متعلق اہم نکات پر بات کرتے ہیں۔


اپنا کاروبار، اپنی ذمہ داری


اپنے کاروبار کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہوتا کہ اب کوئی پوچھنے والا نہیں، بلکہ نوکری کے برعکس کاروبارٍ میں ہر ہر حوالے سے ذمہ داری آپ کے سر ہوتی ہے۔ یہ سمجھ لیجیے کہ کاروبار سو فیصد اور چوبیس گھنٹوں کی ذمہ داری ہے۔



اپنا باس خود بنیے


وقت کی پابندی سے لے کر کاموں کی تکمیل تک کے تمام مراحل میں اپنا کڑا احتساب اور سختی کامیاب کاروبار کی ضمانت ہے۔



اپنا وقت، اپنے فیصلے


یاد رکھیے، ہر فیصلے کے ذمہ دار آپ خود ہیں۔ فیصلے سوچ سمجھ کر کریں۔ فائدے میں تو کئی حصے دار ہوسکتے ہیں لیکن نقصان کی ذمہ داری کوئی نہیں لیتا۔ اِس لیے وقت اور فیصلے دونوں اہم ہیں۔



 

صبر، برداشت اور مستقل مزاجی


اپنے کاروبار کا خیال دل سے نکال دیں اگر آپ میں صبر، برداشت اور مستقل مزاجی کی کمی ہے کیونکہ کاروبار میں نقصان، نت نئے مسائل کا سامنا لازمی ہے اور اِن کے مقابلے کے لئے صبر، برداشت اور مستقل مزاجی کا ہونا ناگزیر ہے۔



لیڈر بنیے، باس نہیں


باس صرف کام کروا سکتے ہیں وہ بھی عمومی حالات میں، لیکن لیڈر تو بحرانوں سے نکلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کاروبار میں اکثر بحرانی صورتحال پیدا ہوجاتی ہے۔ لیڈرشپ کی کمی کی صورت میں کاروبار بچانا ناممکن ہوجاتا ہے۔



دور اندیشی اپنائیے


کاروبار کو منافع بخش اور سہل انداز سے چلانے کے لئے دور اندیشی ایک لازمی جُز ہے۔ دور اندیشی کاروبار کو ممکنہ نقصان اور ناگہانی مسائل سے دور رکھنے میں معاون ثابت ہوتی ہے۔



منصوبہ بندی


منصوبہ بندی ایک مستقل عمل کا نام ہے۔ طویل المیعاد اور قلیل المیعاد منصوبے اِن پر عمل، نتائج اور ضروری ترامیم منصوبہ بندی کے زمرے میں آتے ہیں۔ مشاورت منصوبہ بندی کا لازمی جُز ہے۔



انسانی ترقی پر یقین


انسانی وسائل، کسی بھی کاروبار میں اولین ترجیح رکھتے ہیں۔ کاروبار کی ترقی، انسانی صلاحیتوں سے مشروط ہے۔ کاروبار سے منسلک افراد کی مناسب نگہداشت کاروبار پر مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔



ہمہ جہت صلاحیت


کاروباری شخص کے لئے ضروری ہے کہ وہ ہمہ جہت صلاحیتوں کا مالک ہو۔ ضروری نہیں کہ اُسے کاروبار سے منسلک ہر شعبے پر عبور حاصل ہو مگر اُسے اِن کا ادراک ضرور ہونا چاہیئے۔



 

ناکامی کے لئے تیار رہیئے


نقصان اور وقتی ناکامیاں کاروبار کا حصہ ہیں، اِس لئے دل و دماغ کو ممکنہ ناکامی کیلئے آمادہ رکھیئے۔

نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا لکھاری کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کےساتھ [email protected] پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں