کیبل آپریٹرزکیخلاف پٹیشن خارج کرائی جائے خالد آرائیں

نیوزچینل بھارتی پروگرام چلارہے ہیں توکیبل آپریٹروں کو اجازت کیوں نہیں دی جارہی


Numainda Express July 31, 2012
نیوزچینل بھارتی پروگرام چلارہے ہیں توکیبل آپریٹروں کو اجازت کیوں نہیں دی جارہی

چیئرمین کیبل آپریٹرز پاکستان(کیپ) خالد آرائیں نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹروں کیخلاف دائرکی جانے والی بے بنیاد پٹیشن فی الفور خارج کرائی جائے۔کیبل آپریٹروں اور ٹی وی چینلوں کیلیے ایک قانون ہونا چاہیے۔

میڈیاکو ریاست کا چوتھا ستون کیبل آپریٹرز نے بنایا ہے، اس لیے کیبل آپریٹرز کو ہرطرح کاتحفظ فراہم کیا جائے۔ کیپ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں ملک کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کیبل آپریٹرزکے اعزاز میں سالانہ افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عوام میں شعورکیبل آپریٹروں کے چینل کے باعث آیا ہے۔ اس لیے کیبل آپریٹروں کی خدمات کو نظرانداز کرنا درست نہیں۔

دیگرنیوز چینل بھارتی پروگرام چلارہے ہیں توکیبل آپریٹروں کو بھارتی پروگرام چلانے کی اجازت کیوں نہیں دی جارہی۔کیبل آپریٹرز کے خلاف جوہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں ان کا سدباب کیا جائے۔ خالد آرائیں نے صدر آصف زرداری، وفاقی وزیراطلاعات ونشریات قمرزمان کائرہ اور چیئرمین پیمرا سے اپیل کی کہ کیبل آپریٹروں کیخلاف دائرکی جانیوالی بے بنیاد پٹیشن کوفوری طور خارج کروایا جائے۔ ہم نے ہمیشہ قوانین کا احترام کیا ہے ۔

انھوں نے کہاکہ کیبل آپریٹرز کے انٹرٹینمنٹ چینل بندکرانا درست نہیں ہے۔ اس معاملے پربھی حکومت سنجیدگی سے غورکرے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں