پیپلزپارٹی تاریخ کے شفاف ترین انتخابات کرائیگیصدر زرداری

پارٹی کی انتخابی مہم خودچلاؤنگا،بلاول بھٹو زرداری،بلوچستان میں3رکنی کمیٹی قائم


Staff Reporter January 22, 2013
فوٹو: فائل

صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے تعاون سے جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی تمام کوششوں کو ناکام بنا دیا ہے۔

موجودہ جمہوری حکومت اپنی مدت پوری کریگی اور انتخابات کی تاریخ کا اعلان آئین کے مطابق کیا جائے گا۔ نگراں حکومتیں آئین کے مطابق تمام اتحادی، اپوزیشن اور سیاسی قوتوں کی مشاورت سے تشکیل دی جائیں گی۔ عام انتخابات قریب ہیں، پیپلز پارٹی سمیت تمام سیاسی قوتیں انتخابات کی تیاری کریں، یہ تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہوں گے۔ صدر مملکت نے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور اور آئندہ انتخابات کی حکمت عملی طے کرنے کیلیے 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر نے پیر کو کراچی میں صدارتی کیمپ آفس بلاول ہاؤس میں پارٹی اراکین اسمبلی اور رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ بھی موجود تھے۔ صدر نے کہا کہ تمام سیاسی قوتیں ملک میں جمہوریت کا تسلسل چاہتی ہیں۔ صدر نے کہا کہ آئندہ انتخابات قریب ہیں، پیپلز پارٹی اور تمام سیاسی قوتیں ان انتخابات کی تیاری شروع کردیں، یہ انتخابات تاریخ کے شفاف ترین انتخابات ہوں گے۔



صدر نے بلوچستان میں پیپلز پارٹی کے تنظیمی امور، آئندہ انتخابات کی تیاری اور دیگر جماعتوں سے مشاورت کیلیے وفاقی وزیر خورشید شاہ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں اتحادی جماعتوں اور عوام کے ووٹوں سے بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم میں خود چلاؤں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |