کابل ٹریفک پولیس کے ہیڈ کوارٹر پر3خود کش حملے6افراد ہلاک

دارالحکومت دھماکوں سے گونج اٹھا، فائرنگ کا تبادلہ، طالبان نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی


Monitoring Desk/AFP January 22, 2013
کابل میں طالبان کے خودکش حملے کے بعد افغان پولیس کے ہیڈکوارٹر سے دھواں اٹھ رہا ہے۔ فوٹو : اے ایف پی

افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں واقع ٹریفک پولیس کے ہیڈکوارٹر پر پیر کو3 خودکش حملوں میں 3 پولیس اہلکار اور 3 حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق کابل میں ایک کار بم دھماکا اور2 خودکش دھماکے ہوئے ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز اور حملہ آوروں میں فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ حکام کے مطابق ایک کار بم دھماکے کے بعد کم از کم تین خودکش حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے علی الصباح ٹریفک پولیس ہیڈ کوارٹر کی عمارت میں داخل ہوگئے۔ واضح رہے کہ طالبان نے دھماکوں ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ ایک مقامی پولیس افسر نے بتایا کہ پہلے ایک بڑا دھماکا ہوا جو ایک خودکش کار دھماکا تھا اور اس کے بعد مزید دھماکے اور فائرنگ بھی ہوئی۔



ایک عینی شاہد کا کہنا تھا کہ دو بمباروں کو داخلی دروازے پر ہی ہلاک کردیا گیا۔ ایک عینی شاہد کے مطابق عمارت کی آخری منزل پر آگ لگ گئی ،پہلا دھماکا بہت شدید تھا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے نامعلوم جگہ سے غیر ملکی خبر رساں ادادرے کوبھیجے گئے ایک پیغام میں اس حملے کی ذمے داری قبول کرلی۔ ادھر امریکی ڈرون حملے میں کم از کم دو افراد ہلاک ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں