قومی اسمبلی مشرقی سرحدوں سے باخبر ہیں وزیر خارجہ

ذمے دارانہ طرزعمل کوبے غیرتی نہ کہاجائے،احتجاج ریکارڈ کرادیا،حناکھر

ذمے دارانہ طرزعمل کوبے غیرتی نہ کہاجائے،احتجاج ریکارڈ کرادیا،حناکھرفوٹو: فائل

وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے کہا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر حالیہ کشیدگی پر پاکستان کے موقف کو دنیا بھر نے سراہاہے، بھارت کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے پر یقین رکھتے ہیں۔

مشرقی سرحدوں کی صورتحال سے پوری طرح باخبر ہیں، پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔ پیر کوقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چوہدری نثار علی خان کے نکتہ اعتراض کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ایل او سی پر 2 نہیں 3 پاکستانی فوجی شہید ہوئے ، ہمارے ذمہ دارانہ طرز عمل کو بے غیرتی کا نام نہ دیا جائے۔ہم نے بھارتی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ہے، یہ کہنا درست نہیں ہے کہ ہم سو رہے تھے۔ حنا ربانی کھر نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے بھارت کی طرز کا راستہ اختیار نہیں کیا۔




دریں اثناء ارکان نے طاہر القادری کے لانگ مارچ کو فلاپ ڈرامہ قرار دیدیا۔ نبیل گبول نے کہا کہ طاہر القادری کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ صرف کاغذ کا ٹکڑا ہے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ مولانا قادری کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا۔ قبل ازیں فاٹا ارکان نے باڑہ میں قتل ہونیوالے 18 افراد کی میتوں کی بیحرمتی اور ان کے لواحقین پر پشاور میں تشدد کیخلاف ایوان سے واک آئوٹ کیا، بعد ازاں وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک انھیں منا کر واپس لے آئے۔

جے یوآئی(ف) کے ارکان نے بلوچستان میں گورنر راج کے نفاذ کیخلاف احتجاج کیا اور ایوان سے واک آئوٹ کیا۔ اجلاس میں سابق امیر جماعت اسلامی قاضی حسین احمد ، سابق رکن قومی اسمبلی عباس شریف ، خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بشیر بلور ، ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام ، کوئٹہ میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے اور باڑہ میں قتل ہونیوالے افراد کیلیے فاتحہ خوانی کی گئی ۔
Load Next Story