افغان فورسزکی فائرنگ پر دفتر خارجہ کا افغان ناظم الامور سے شدید احتجاج

افغانستان فائرنگ کا سلسلہ بند نہیں کرے گا تو پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے، احتجاجی مراسلے کا متن


ویب ڈیسک May 05, 2017
پاک افغان سرحدی علاقے پر افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے 8 افراد شہید ہوئے: فوٹو: فائل

چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ پر پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چمن بارڈر پر افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں بے گناہ پاکستانی شہریوں کی شہادت پر پاکستان میں تعینات افغان ناظم الامور کو دفترخارجہ میں طلب کرکے شدید احتجاج کیا گیا ہے۔

افغان ناظم الامور کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان فوری طور پر پاکستانی علاقوں میں فائرنگ کا سلسلہ بند کرے اور مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کرے ۔ اگر افغانستان فائرنگ کا سلسلہ بند نہیں کرے گا تو پاکستان جوابی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید پاکستانیوں کی تعداد 8 ہو گئی

واضح رہے کہ آج صبح پاک افغان سرحدی علاقے پر افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے 8 افراد شہید جب کہ 31 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں