افغان سرحد سے فائرنگ امن کوششوں کے لئے نقصان دہ ہے وزیراعظم

افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے، وزیراعظم نواز شریف


ویب ڈیسک May 05, 2017
افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے، وزیراعظم۔ فوٹو؛ فائل

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ افغان سرحد سے فائرنگ کے واقعات امن کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں لہذا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے۔

وزیر اعظم نوا زشریف نے پاک افغان بارڈر پر فائرنگ کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بارڈر پر فائرنگ اور اہلکاروں کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے، فائرنگ کے واقعات امن کی کوششوں کے لئے نقصان دہ ہیں لہذا افغان حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کرے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : چمن میں افغان فورسز کی فائرنگ سے شہید پاکستانیوں کی تعداد 8 ہو گئی

دوسری جانب وزیر داخلہ چوہدری نثار نے بھی افغان بارڈر پر فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب

واضح رہے کہ آج صبح افغان فورسز نے چمن کے سرحدی علاقے میں پاکستانی چیک پوسٹوں پر فائرنگ کی اور گولے برسائے، افغان فورسز کی جانب سے داغے گئے گولے گلدار باغیچہ اور اڈہ کہول میں مکانات پر گرنے سے 8 پاکستانی شہری شہید جب کہ 6 بچوں اور 3 خواتین سمیت 31 افراد زخمی ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں