اسپاٹ فکسنگ بورڈ کے پاس کوئی ثبوت نہیں وکیل خالد لطیف

کرکٹر نے پی سی بی کے ساتھ ڈیل کرنے سے انکار کیا جس پر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، وکیل خالد لطیف


Sports Reporter May 05, 2017
کرکٹر نے پی سی بی کے ساتھ ڈیل کرنے سے انکار کیا جس پر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے، وکیل خالد لطیف۔ فوٹو: فائل

SHANGLA: اسپاٹ فکسنگ کے الزام میں معطل کرکٹر خالد لطیف اور شرجیل خان ٹریبیونل کے سامنے پیش ہوئے اور پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب جمع کروائے۔

پیشی کے بعد خالد لطیف کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب کرکٹر نے پی ایس ایل میں کوئی میچ کھیلا ہی نہیں ہے تو پھر فکسنگ کہاں سے ہو گئی۔ ٹریبیونل محض دکھاوا ہے، چیئرمین پی سی بی کو ٹریبیونل تشکیل دینے کا اختیار ہی نہیں ہے، بورڈ کے پاس کوئی گواہ اور ثبوت ہی نہیں، صرف خالد لطیف کی جانب سے رضاکارانہ طور پر دیا جانے والا وڈیو بیان ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : انٹرا کورٹ میں بھی خالد لطیف کی اپیل مسترد

وکیل کا کہنا تھا کہ کرکٹر نے پی سی بی کے ساتھ ڈیل کرنے سے انکار کیا جس پر انہیں ہراساں کیا جا رہا ہے لیکن ہمارا کیس مضبوط ہے، بھاگیں گے نہیں، ٹریبیونل اور عدالت میں ہر الزام کا جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فریقین کو طلب کیا گیا ہے، اسپاٹ فکسنگ میں غیرملکی کھلاڑی بھی ملوث ہیں جن کے نام 10 مئی کو شیڈول آئندہ سماعت میں سامنے لائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |