مقامی صحافیوں کی عدم دلچسپی مصباح میچ کے بعد پریس کانفرنس نہ کر سکے

کریبیئن صحافی پاکستانی کپتان سے کوئی سوال کرنا ہی نہیں چاہتے تھے، رپورٹ


Sports Desk May 05, 2017
کریبیئن صحافی پاکستانی کپتان سے کوئی سوال کرنا ہی نہیں چاہتے تھے، رپورٹ۔ فوٹو : فائل

ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں بدترین شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان مصباح الحق پوسٹ میچ پریس کانفرنس نہ کر سکے۔

میزبان ٹیم کے ہاتھوں 106 رنز کی شکست پر افسردہ مصباح الحق کی پریس کانفرنس مقامی صحافیوں کی عدم دلچسپی کی وجہ سے منسوخ کرنی پڑ گئی۔ رپورٹ کے مطابق کریبیئن صحافی پاکستانی کپتان سے کوئی سوال کرنا ہی نہیں چاہتے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ویسٹ انڈیز نے بارباڈوس ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیدی

واضح رہے کہ برج ٹاﺅن ٹیسٹ میں پاکستان کی ٹیم ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیئے گئے 188 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 81 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔ یہ قومی ٹیم کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں 10 واں کم ترین اسکور ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں