کراچی میں بدامنی کا خاتمہ اولین ترجیح ہےنوازشریف
ہراس جماعت کیساتھ کام کرینگے جو امن میں مدددے،ثروت اعجاز سے ملاقات میں گفتگو
سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری نے وفد کے ہمراہ ماڈل ٹائون میں مسلم لیگ (ن) کے صدر محمدنواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کی اور میاں عباس شریف کی وفات پر تعزیت اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔
اس موقع پر ان رہنماؤں کے درمیان کراچی کی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ نواز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بدامنی اور مجرموں کا خاتمہ اور امن کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔
شہر قائد کی روشنیوں کو بحال کرنے اور یہاں معاشی سرگرمیوں کو رواں دواں کرنے کے لیے ہم ہراس جماعت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں جو کراچی میں امن و امان لوٹانے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ اس موقع پر ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ وہ ان مقاصد کے حصول کے لیے مسلم لیگ (ن) کے نظریہ سے مکمل اتفاق کرتے ہیں اور کراچی کی روشنیاں لوٹانے اور ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اس کے شانہ بشانہ کام کریں گے۔