دھرنا میں نے ختم کرایاحکومت کوگدھانہ سمجھاجائے رحمن ملک
علامہ طاہرالقادری کواسی روزالٹی میٹم دیدیاتھا،عیسائی برادری سے دلآزاری پرمعذرت
وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے دعویٰ کیا ہے کہ علامہ طاہرالقادری کا دھرنا میں نے ختم کرایا۔
انھیں اسی روز دھرنا ختم کرنے کا الٹی میٹم دیا تھا، لوگوں کو چاہیے کہ حکومت کوگدھا مت سمجھیں، بھارتی وزیر داخلہ کو سو چ سمجھ کر بیان دینا چاہیے' سمجھوتا ایکسپریس پر حملہ انتہا پسند ہندوئوں نے کیا تھا' پوپ کی شان میں گستاخی کا سوچ بھی نہیں سکتا' اپنے الفاظ پر عیسائی بھائیوں سے معذرت کرتا ہوں۔
وہ پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ اگر علامہ طاہرالقادری کی ٹوپی کے بارے میں بیانات کرتے ہوئے پوپ کی شان میں کوئی گستاخی ہوئی ہو اور مسیحی برادری کی دل آزاری ہوئی ہو تو اپنے الفاظ واپس لیتا ہوں۔ انھوں نے کہا کہ میں نے جتنا کام عیسائی برادری کیلیے کیا اتنا کسی اور کیلیے نہیں کیا جبکہ انکے بیان کو میڈیا نے غلط انداز میں پیش کیا۔ پاکستان میں مسلم اورغیرمسلم امن و سلامتی کیلیے یکساں کردار ادا کر رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ علامہ طاہرالقادری کو الٹی میٹم دے دیا تھا کہ آج دھرنا ختم کر کے واپس چلے جائیں، انھوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں بھارتی وزیر کو پاکستانی حکومت کے بارے میں سوچ سمجھ کر بیان دینا چاہیے اور یاد رکھنا چاہیے کہ سمجھوتا ایکسپریس پر حملہ ہندو انتہا پسندوں نے کیا تھا۔