گول میز کانفرنس فاروق ستار نے آفتاب شیرپائو کو بھی دعوت دیدی

ملک خطرات کا شکار ہے ، قومی اتفاق رائے پیداہوگا،فاروق ستارکی شیرپائو سے ملاقات میں گفتگو

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈ ر ڈاکٹر فاروق ستار اسلام آباد میں آفتاب شیرپائو سے ملاقات کررہے ہیں (فوٹو ایکسپریس)

ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے پیپلز پارٹی شیر پائو کے سربراہ آفتاب احمد شیر پائو کو گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک پر داخلی اور خارجہخطرات منڈلا رہے ہیں،

سیاسی جماعتوں کو ملکی بقاء سلامتی اور قومی مختاری کیلیے محاذ آرائی کرکے قومی اتفاق رائے قائم کرنے کی ضرورت ہے۔ خیبر پختونخواہ دہشت گردی کے جنگ میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کر رہے ہیں، بلوچستان اور کراچی میں قیام امن کیلیے بلا امتیاز قانون کو حرکت میں لایا جائے۔ پیپلز پارٹی شیر پائو کے سربراہ آفتاب احمد نے کہا کہ ملکی مسائل کا حل نئے انتخاب میں ہے ملکی صورت حال اتنی قابل تشویش نہیں کہ بروقت الیکشن نہ کرائے جاسکیں ۔


اداروں کے درمیان تلخی نئے انتخابات میں برسراقتدار پارٹی ختم کر سکتی ہے، پیر کوایم کیو ایم کے وفد نے ڈاکٹر فاروق ستار کی لڑائی میں پیپلز پارٹی شیر پائو کے سربراہ آفتاب احمد شیر پائو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی میں ایم کیو ایم کے رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خٹک، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر حیدر عباس رضوی اور زاہد ملک نے جبکہ پیپلز پارٹی شیر پائو کی جانب سے انسیہ زیب طاہر خیل، عبدالملک خان اور آفتاب احمد شیر پائو نے شرکت کی۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کا وفد قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایت پر تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے کر رہا ہے اس سلسلے میں ایم کیو ایم نے آفتاب شیر پائو گول میز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا بلوچستان کے حالات پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے ، پیپلز پارٹی شیر پائو کے سربراہ آفتاب احمد شیر پائو نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے درمیان تبادلہ خیال ضروری عمل ہے کیونکہ ہم عوام کی تر جمانی کرتے ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story