زیادتی مقدمے کی سماعت دہلی سے باہر منتقل کرنیکی درخواست

طالبہ کے والد نے فوری انصاف اورواقعے میں ملوث پانچوں افراد کو پھانسی دینے کا مطالبہ کر دیا.


News Agencies January 22, 2013
اس قسم کے بھیانک جرم کے بعد ان میں سے کسی کو بھی زندہ رہنے کا حق حاصل نہیں،والد. فوٹو: اے ایف پی

بھارت کی سپریم کورٹ نے وکیل صفائی کی اجتماعی زیادتی کے5 ملزمان کے خلاف مقدمے کی سماعت دارالحکومت نئی دہلی سے باہر منتقل کرنے کی درخواست پر غور پر اتفاق کیا ہے۔

عدالت نے ملزم مکیش سنگھ کے وکیل صفائی ایم ایل شرما کی اس درخواست کی منگل کو(کل) سماعت پر اتفاق کیاجس میں کہا گیا ہے کہ ان کے مؤکل کے خلاف اسی شہر میں منصفانہ سماعت ممکن نہیں ہوگی جہاں 16دسمبر کو حملہ ہوا ہے ۔

ادھر اجتماعی زیادتی کے بعد ہلاک ہونے والی بھارتی طالبہ کے والد نے پیر کو سماعت سے قبل فوری انصاف اور ان 5 افراد کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیاہے جن پر اس طالبہ سے زیادتی اور قتل کا الزام ہے۔ طالبہ کے والد نے، جس کا نام قانونی وجوہات کے باعث ظاہر نہیں کیا جاسکتا، اے ایف پی کو بتایا کہ یہ عدالت اور ججوں کا فرض ہے کہ وہ جلد از جلد تمام ملزمان کی سزا کا حتمی حکم جاری کرے اور ان تمام لوگوں کو پھانسی دی جائے،اس قسم کے بھیانک جرم کے بعد ان میں سے کسی کو بھی زندہ رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں