پاک فوج نے افغان فورسز کی کسی اورکے اشارے پرکارروائی کو غیر مؤثربنادیا چوہدری نثار

افغان سیکیورٹی ایجنسیز سے اپنا ملک سنبھلتا نہیں مگر پاکستان کے شہریوں پر گولہ باری کرکے غلط روایت قائم کی، وزیرداخلہ


ویب ڈیسک May 05, 2017
افغان سیکیورٹی ایجنسیز سے اپنا ملک سنبھلتا نہیں مگر پاکستان کے شہریوں پر گولہ باری کرکے غلط روایت قائم کی، وزیرداخلہ، فوٹو؛ فائل

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ پاک فوج اور ایف سی کے فوری اور مؤثر جواب نے کسی اور کے اشارے پر افغان فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کو بھاری نقصان سے غیر مؤثر بنا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرِ داخلہ چوہدری نثار نے آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل ندیم احمد انجم سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے چمن بارڈر پر پاک فوج اور ایف سی کے 2 جوانوں کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہارکیا۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان نے وزیرداخلہ کو چمن واقعے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ واقعہ مردم شماری میں مصروف ہماری سیکیورٹی فورسز پر بلا جواز گولہ باری سے شروع ہوا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاک افغان ڈی جی ایم اوز کا ہاٹ لائن پر رابطہ

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ افغانستان کی سیکیورٹی ایجنسیز سے اپنا ملک سنبھلتا نہیں مگر پاکستان کے معصوم شہریوں پر گولہ باری کرکے ایک انتہائی غلط روایت قائم کی جب کہ پاک فوج اور ایف سی کے فوری اور مؤثر جواب نے کسی اور کے اشارے پر افغان فورسز کی جانب سے کی گئی کارروائی کو بھاری نقصان سے غیر مؤثر بنا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج اور ایف سی کے مثبت اور دلیرانہ ردعمل سے آئندہ سرحد کے اس پار سے ایسی روش کی حوصلہ شکنی ہوگی۔

واضح رہے کہ پاک افغان چمن بارڈر پر افغان فورسز نے فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 8 پاکستانی شہری شہید جب کہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں