چین کے مقامی سطح پر تیار کردہ مسافر طیارے کی کامیاب پرواز

سی 919 طیارے نے 90 منٹ کی آزمائشی پرواز کے بعد کامیابی سے شنگھائی کے پوڈنگ ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔


ویب ڈیسک May 05, 2017
سی 919 طیارے نے 90 منٹ کی آزمائشی پرواز کے بعد کامیابی سے شنگھائی کے پوڈنگ ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔ فوٹو: اے ایف پی

چین کے مقامی سطح پر تیار کردہ مسافر بردار طیارے سی 919 نے کامیاب آزمائشی پرواز کر کے عالمی فضائی مارکیٹ میں قدم رکھ دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی سطح پر جہاز بنانے والی کمپنیوں میں بوئنگ اور ایئربس نمایاں ہیں تاہم گلوبل ایوی ایشن مارکیٹ میں چین نے بھی قدم رکھ دیا اور گزشتہ سال تیار کردہ مسافر بردار طیارے سی 919 نے 90 منٹ کی آزمائشی پرواز کے بعد کامیابی سے شنگھائی کے پوڈنگ ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چین نے مقامی سطح پر پہلا مسافر طیارہ تیارکرلیا



چینی مقامی سرکاری کمپنی کومیک نے 2008 میں مقامی سطح پر مسافر طیارے بنانے کا منصوبہ بنایا تھا جسے گزشتہ سال مکمل کیا گیا تاہم پے درپے پیچدگیاں سامنے آنے کے بعد طیارے کی اڑان کا معاملہ ملتوی ہوتا چلا گیا تاہم اب کومیک کمپنی کے طیارکردہ طیارے سی 919 نے کامیاب انداز میں سفر طے کیا جس میں 5 ماہر پائلٹوں کے علاوہ انجینئرز موجود تھے جب کہ پوڈنگ ایئرپورٹ پر سیکڑوں افراد نے افتتاحی پرواز کا استقبال کیا۔



چینی حکام کے مطابق سی 919 کو بوئنگ 737 اور ایئربس اے 320 کے مقابلے میں تیار کیا گیا ہے، طیارے میں 168 مسافروں کے سفر کرنے کی گنجائش ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ 23 کسٹمرز کی جانب سے پہلے ہی 500 طیاروں کے آرڈر موصول ہوچکے ہیں اور خاص طور پر چائنا ایسٹرن ائیرلائن آرڈر کرنے والا سب سے بڑا کسٹمر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں