لیونل میسی پر 4 میچز کی پابندی کی سزا ختم

میسی پرپابندی 23 مارچ کو میچ کے دوران معاون ریفری سے غیرمہذبانہ رویہ اختیار کرنے پر عائد کی گئی تھی


میسی پرپابندی 23 مارچ کو میچ کے دوران معاون ریفری سے غیرمہذبانہ رویہ اختیار کرنے پر عائد کی گئی تھی ۔ فوٹو : فائل

فیفا نے ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی پرعائد 4 انٹرنیشنل میچز کی پابندی اٹھالی۔

فیفا نے ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی پرعائد 4 انٹرنیشنل میچز کی پابندی اٹھالی ہے جس کے بعد ان کی ٹیم کے ورلڈ کپ 2018 میں کوالیفائی کرنے کا امکان روشن ہوگیا جو سردست کوالیفائنگ مرحلے میں مشکلات سے دوچار ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :میسی نے پابندی کے خلاف اپیل کردی

میسی پر یہ پابندی گزشتہ ماہ چلی سے ورلڈ کپ کوالیفائر میں معاون ریفری سے غیرمہذبانہ رویہ اختیار کرنے پر عائد کی گئی تھی، فیفا اپیل کمیٹی نے حالیہ فیصلہ میسی کیخلاف خاطرخواہ شواہد نہ ملنے پر کیا، میسی اب آنے والے کوالیفائنگ میچز میں ارجنٹائن کی نمائندگی کرپائیں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں :نیمار پر3میچز کی پابندی

واضح رہے 23 مارچ کو چلی کے خلاف کھیلے گئے ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں لیونل میسی پر ریفریز سے الجھنے اور گالم گلوچ پر 4 انٹرنیشنل میجز کی پابندی عائد کی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں