پنجاب اسمبلی جمہوریت اور الیکشن کمیشن پر اعتماد کی قراردادمنظور

رحمن ملک کی جانب سے طاہر القادری کو پوپ قراردینے پر راجا ریاض نے معافی مانگ لی.


Numainda Express January 22, 2013
رحمن ملک کی جانب سے طاہر القادری کو پوپ قراردینے پر راجا ریاض نے معافی مانگ لی. فوٹو فائل

پنجاب اسمبلی نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے حق میں قرارداد منظورکر لی جبکہ ق لیگ کی طرف سے الیکشن کمیشن پر پراعتراض مسترد کردیاگیا۔

پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر اورپیپلز پارٹی کے رہنما راجا ریاض نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام الیکشن کمیشن پر اعتماد اورجمہوریت کے تسلسل کے حوالے سے قرارداد ایوان میں پیش کی۔



جبکہ مسلم لیگ ق کی رکن اسمبلی ثمینہ خاور حیات نے الیکشن کمیشن پر اعتماد کے نکتہ پراعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی چوہدری نثار کے نامزدکردہ افراد الیکشن کمیشن کا حصہ ہیں تاہم ایوان نے قرارداد منظورکرلی۔ اپوزیشن لیڈر راجا ریاض نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے درخواست ہے کہ وہ اسمبلی کا بائیکاٹ ختم کر دیں۔

عبدالرزاق ڈھلوں نے مسیحوں کے حق میں نعرے لگائے۔ثنا نیوز کے مطابق قائد حزب اختلاف راجا ریاض احمد نے وفاقی وزیر داخلہ رحمن ملک کی جانب سے ڈاکٹر طاہر القادری کو پوپ قرار دینے پر عیسائی برادری سے معافی مانگ لی۔ بعد ازاں پنجاب اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں