وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات نیوزلیکس کا معاملہ حل کرنے پر اتفاق

حکومت کی جانب سے نیوز لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان


ویب ڈیسک May 06, 2017
حکومت کی جانب سے نیوز لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق نظرثانی شدہ نوٹی فکیشن جاری کیے جانے کا امکان، فوٹو؛ فائل

وزیراعظم نوازشریف سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی جس میں نیوز لیکس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات گزشتہ روز ہوئی جس میں نیوز لیکس سے متعلق بات چیت کی گئی جب کہ دونوں کے درمیان نیوز لیکس کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ڈان لیکس کی رپورٹ پر طارق فاطمی عہدے سے برطرف

دوسری جانب ذرائع نے بتایا کہ نیوز لیکس کے نوٹی فکیشن کے معاملے پر وزیراعظم نوازشریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے آج 2 بار ملاقات کی جس میں نیوز لیکس کے نوٹی فکیشن پر مشاورت کی گئی جب کہ نیوز لیکس کا تنازعہ افہام وتفہیم سے حل کرنے پر اتفاق ہوا جس کے بعد نیوز لیکس کی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق نیا نظرثانی شدہ نوٹی فیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کےمطابق وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق تفصیلات چوہدری نثار پریس کانفرنس میں بتائیں گے۔

واضح رہے وزیراعظم کے پرسنل سیکریٹری فواد حسن فواد کی جانب سے نیوزلیکس کی تحقیقاتی رپورٹ سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا جس میں وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طارق فاطمی اور وزارت اطلاعات کے اعلیٰ افسر راؤ تحسین کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی جب کہ پاک فوج کی جانب سے اس نوٹی فکیشن کو مسترد کردیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں