لال مسجد کمیشن میں جماعت اسلامی کے رہنمائوں کے بیان ریکارڈ

آصف لقمان قاضی،سمیعہ راحیل اورفریدپراچہ نے ایم ایم اے کی رپورٹ بھی حوالے کی.


Numainda Express January 22, 2013
آصف لقمان قاضی،سمیعہ راحیل اورفریدپراچہ نے ایم ایم اے کی رپورٹ بھی حوالے کی۔ فوٹو:فائل

جماعت اسلامی کے رہنما ڈاکٹرفریدپراچہ،آصف لقمان قاضی اورڈاکٹرسمیعہ راحیل قاضی سمیت دیگررہنماؤں نے گزشتہ روز لال مسجدآپریشن کی تحقیقات کے لیے قائم کمیشن میں پیش ہوکراپنے اپنے بیانات قلمبندکرادیے۔

اس موقع پرجماعت اسلامی کے سابق امیرقاضی حسین احمدمرحوم کے صاحبزادے آصف لقمان قاضی اورڈاکٹرفریدپراچہ نے کہا کہ ہم امیدکرتے ہیں کہ کمیشن جلدازجلداصل مجرمان کوبے نقاب کرکے طلبا وطالبات کے قاتلوںکوکیفرکردارتک پہنچائے گا۔

 

آصف لقمان قاضی نے کہا کہ چندعلمائے کرام کی کوششوں سے چوہدری شجاعت سمیت حکومت اورلال مسجد انتظامیہ کے درمیان ایک تحریری معاہدے کے قریب پہنچ چکے تھے لیکن جنرل(ر) مشرف نے معاہدہ منسوخ کرکے 10جولائی 2007کی رات کے پچھلے پہرآپریشن شروع کرکے کئی شکوک وشبہات کوجنم دیا۔ اس موقع پر ڈاکٹرفریدپراچہ،آصف لقمان قاضی اورڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے متحدہ مجلس عمل(ایم ایم اے)کے سانحہ لال مسجد فیکٹ فائنڈنگ کمیشن کی رپورٹ بھی کمیشن کے حوالے کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |