وزیراعظم کی جندال سے ملاقات پیپلزپارٹی نے قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی
ملك كے وزیراعظم كی طرف سے اس قسم كی غیرمتوقع ملاقاتیں نامناسب ہیں، تحریک التوا
پاكستان پیپلزپارٹی نے وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی بزنس مین سجن جندال كی خفیہ ملاقات كے معاملے پر قومی اسمبلی سیكریٹریٹ میں تحریك التوا جمع كرا دی۔
پیپلزپارٹی كے اراكین قومی اسمبلی سید نوید قمر، شازیہ مری، ڈاكٹر نفیسہ شاہ، اعجاز جاكھرانی، یوسف تالپور، بیلم حسنین اور ڈاكٹر عذرا فضل كی طرف سے جمع كرائی جانے والی تحریك التواء میں كہا گیا ہے كہ 26 اپریل 2017 كو وزیراعظم نواز شریف سے بھارتی بزنس ٹائیكون سجن جندال كی خفیہ ملاقات سے متعلق فوری اور سنگین معاملہ پر اسمبلی كی كارروائی معطل كی جائے، یہ خفیہ سفارتی تعلقات پر ہونے والی ملاقات سے متعلق عوام میں گہری تشویش پائی جاتی ہے۔
تحریک میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور جندال کی ملاقات پر یہ بات بھی سامنے آئی ہے كہ اس ملاقات كے حوالے سے معمول كے پروٹوكول كو بھی پس پشت ڈالتے ہوئے مری میں ملاقات كی گئی، یہاں تك كہ اجلاس كے بعد سركاری طور پر كوئی وضاحت بھی جاری نہیں كی گئی، ملك كے وزیراعظم كی طرف سے اس قسم كی غیرمتوقع ملاقاتیں نامناسب ہیں لہٰذا قومی اسمبلی میں معمول كی كارروائی معطل كر كے عوامی اہمیت كے اس اہم معاملہ پر فوری بحث كرائی جائے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور بھارتی بزنس مین سجن جندال کےدرمیان گزشتہ دنوں مری میں ملاقات ہوئی تھی جس کی تصدیق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے بھی کی گئی تھی۔