کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں پلاٹ سے اسلحہ برآمد ترجمان رینجرز

اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسند عناصر کا ہے جو دہشتگردی کیلیے استعمال کیا جاسکتا تھا، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک May 06, 2017
اسلحہ ایم کیوایم لندن کے شرپسند عناصر کا ہے جو دہشتگردی کیلیے استعمال کیا جاسکتا تھا، ترجمان رینجرز، فوٹو؛ فائل

KARACHI: رینجرز نے مشرف كالونی میں کارروائی کرتے ہوئے خالی پلاٹ میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد کرلیا جس کا تعلق ایم کیوایم لندن سے بتایا جاتا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز كی جانب سے جاری اعلامیے كے مطابق رینجرز كو مصدقہ اطلاع ملی تھی كہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں مشرف كالونی میں مبینہ طور پر ایم كیو ایم (لندن) كے كچھ شرپسند عناصر نے علاقے میں زیر زمین اسلحہ چھپایا ہوا ہے جسے دہشت گردی اور ٹارگٹ كلنگ كے لیے استعمال كیا جاسكتا ہے۔

ترجمان كے مطابق سندھ نے فوری كارروائی كرتے ہوئے مشرف كالونی میں واقع خالی پلاٹ پر چھاپہ مار كر زمین میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں برآمد كرلیں جس میں ایك ایس ایم جی بمع 6 میگزین، 2 رائفل 22 بور بمعہ 4 میگزین، 5 پستول 30 بور بمعہ 16میگزین، 2 ایم پی فائیو 30 بور، 2 نائن ایم ایم ایم پی فائیو بمعہ 12 میگزین نائن ایم ایم، 2 بارہ بور شاٹ گنز، 4 بلٹ پروف جیكٹس اور مختلف اقسام كی ایك ہزار 968 گولیاں شامل ہیں۔

ترجمان رینجرز نے عوام سے اپیل كی ہے كہ دہشت گردی كی روك تھام كے لیے ایسے شرپسند عناصر كو ناكام بنانے میں رینجرز كا ساتھ دیں اور ان عناصر كے بارے میں فوری اطلاع قریبی چیك پوسٹ یا رینجرز مددگار نمبر پر دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں