
نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ساندہ كے علاقہ ٹی نمبر5 كا رہائشی بچہ علی شان گھر كے باہر كھیلتے ہوئے اچانك غائب ہوگیا تھا جس کی تلاش كے باوجود سراغ نہ ملنے پر اہل خانہ نے اغوا كا مقدمہ درج كروادیا تاہم گزشتہ روز دریا كنارے بچے كی لاش دیكھ كر راہگیروں نے پولیس كو اطلاع دی جس كے بعد اہل خانہ نے بچے كی لاش كی شناخت كرلی۔
پولیس كے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اكھٹے كرتے ہوئے لاش مردہ خانے جمع كروادی گئی ہے۔ بچے كا گھر دریا سے كچھ ہی دور ہے شبہ ہے كہ بچہ دیگر بچوں كے ساتھ كھیلتا ہوا وہاں پہنچا ہوگا تاہم دیگر محركات پر بھی تفتیش جاری ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔