لاہور کے علاقے ساندہ سے لاپتا بچے کی لاش دریائے روای سے مل گئی

4 سالہ بچے کا گھر دریا سے کچھ دور ہے جس پرشبہ ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے دریا تک پہنچا، پولیس

4 سالہ بچے کا گھر دریا سے کچھ دور ہے جس پرشبہ ہے کہ بچہ کھیلتے ہوئے دریا تک پہنچا، پولیس، فوٹو؛ فائل

ساندہ كے علاقے سے چند روز لاپتا ہونے والے 4 سالہ بچے كی لاش دریائے راوی سے مل گئی۔


نمائندہ ایکسپریس کے مطابق ساندہ كے علاقہ ٹی نمبر5 كا رہائشی بچہ علی شان گھر كے باہر كھیلتے ہوئے اچانك غائب ہوگیا تھا جس کی تلاش كے باوجود سراغ نہ ملنے پر اہل خانہ نے اغوا كا مقدمہ درج كروادیا تاہم گزشتہ روز دریا كنارے بچے كی لاش دیكھ كر راہگیروں نے پولیس كو اطلاع دی جس كے بعد اہل خانہ نے بچے كی لاش كی شناخت كرلی۔

پولیس كے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اكھٹے كرتے ہوئے لاش مردہ خانے جمع كروادی گئی ہے۔ بچے كا گھر دریا سے كچھ ہی دور ہے شبہ ہے كہ بچہ دیگر بچوں كے ساتھ كھیلتا ہوا وہاں پہنچا ہوگا تاہم دیگر محركات پر بھی تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story