کراچی میں ووٹرز کی تصدیق جاری ہے سیکریٹری الیکشن کمیشن
اس مہم کیلیے الیکشن کمیشن کو اقوام متحدہ اور عالمی ادارے معاونت فراہم کررہے ہیں۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن اشتیاق احمد خان نے کہا ہے کہ کراچی میں گھرگھر جاکرووٹروں کی تصدیق کا عمل جاری ہے اور یہ کام اپنے طے شدہ وقت میں پورے ہونے کی امید ہے۔
ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں کے تعاون سے عام انتخابات میں'ٹرن آوٹ'زیادہ سے زیادہ کرنے اوراس حوالے سے آگاہی مہم کے ذریعے اس عمل کو پرکشش بنانے کیلیے کوشاں ہے۔ یہ آگاہی مہم گزشتہ سال اکتوبر میں شروع کی گئی تھی۔
تاہم اس کا دائرہ کاراب مزید پھیلادیا گیا ہے،ورکروں میں شعور بیدار کرنے کیلیے معاشرے کے مختلف طبقات سے لوگوں کو مہم میں شامل کیا جائے گا۔ووٹروں میں آگاہی کیلیے میڈیا اور سیاسی جماعتوں سے بھی مدد لی جائے گی، اس مہم کیلیے الیکشن کمیشن کو اقوام متحدہ اور عالمی ادارے معاونت فراہم کررہے ہیں۔