ایفی ڈرین کیسعدالت میں حتمی چالان پیش کرنیکاحکم

ہائیکورٹ نے مخدوم شہاب کے اکائونٹس بحال کرنے کی درخواست پرریکارڈطلب کرلیا.


Numainda Express January 22, 2013
فوٹو فائل

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جسٹس انوارالحق اور جسٹس چوہدری محمد یونس پر مشتمل ڈویژن بینچ نے وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی ایفی ڈرین کیس میں ضبط شدہ بینک اکاؤنٹس اور پراپرٹی بحال کرنے اور ای سی ایل میں نام شامل نہ کرنے کی پٹیشنوںکی سماعت فروری کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی اور آئندہ تاریخ پر اے این ایف سے مکمل ریکارڈاور کمنٹس طلب کر لیے ہیں۔

ایفی ڈرین کیس خارج کرکے تمام ملزمان کو بری کرنے کی پٹیشن کی سماعت آج منگل22 جنوری کو ہائی کورٹ کا ڈویژن بینچ کرے گا۔ پٹیشن عبدالرشید شیخ ایڈووکیٹ نے دائر کی ہے ۔



دریں اثنا انسداد منشیات کی خصوصی عدالت کے جج ارشد محمود تبسم نے ایفی ڈرین کوٹہ الاٹمنٹ و اسمگلنگ کیس کی سماعت24جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے تفتیشی آفیسر ایس پی عابد ذوالفقار کو نوٹس جاری کرکے حتمی چالان سمیت عدالت طلب کر لیا۔عدالت نے ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود حتمی چالان پیش نہ کرنے پر سخت ناراضی کا اظہارکیا۔ایفی ڈرین کے دوسرے مقدمے کے ملزم ندیم ظفرکے خلاف سماعت28 جنوری تک ملتوی کرتے ہوئے اس کے خلاف بھی آئندہ تاریخ پر حتمی چالان پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |