خود کو عوامی خدمت کیلیے وقف کردیا ابرار الحق

ایسے گانے گاتا ہوں جس سے لوگوں کے چہروں سے اداسی کا عکس ختم ہو جائے، گلوکار


این این آئی May 06, 2017
ایسے گانے گاتا ہوں جس سے لوگوں کے چہروں سے اداسی کا عکس ختم ہو جائے، گلوکار۔ فوٹو: فائل

گلوکار ابرار الحق نے کہا ہے کہ میں اس طرح کے گانے گاتا ہوں جس سے لوگوں کے چہروں سے اداسی کا عکس ختم ہو جائے اور مجھے ان کو مسکراتا دیکھنے سے خوشی ہے، خدا نے مجھے جو صلاحیتیں دی ہیں وہ میں نے عوامی خدمات کے لیے وقف کر دی ہیں۔

ابرار الحق نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ گلوکاری کا میدان ہو یا سماجی خدمات میرے پرستاروں نے جس طرح مجھ سے محبت کی ہے وہ ناقابل فراموش ہیں۔ ایک ارب روپے کی مالیت سے صغرا شفیع اسپتال بنانے میں میرے ساتھ جنھوں نے تعاون کیا، میں ان کا مشکور ہوں۔

گلوکار ابرار الحق نے کہا کہ ان تمام لوگوں سے اپیل کرتا ہوں جن کو خدا کی ذات نے بہت نواز رکھا ہے کہ وہ بھی انسانیت کی خدمت کے لیے آگے آئیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں