سیمنٹ 6 فیصد اضافے سے ریکارڈ 339 ملین ٹن فروخت

جولائی تااپریل مقامی فروخت11فیصد بڑھی، ایکسپورٹ میں 19 فیصد کی کمی.


Business Reporter May 06, 2017
اے پی سی ایم اے کے مطابق اپریل میں سیمنٹ کی فروخت 3.576 ملین ٹن اور پیداواری گنجائش کا استعمال 92 فیصد رہا۔ فوٹو: فائل

سیمنٹ کی مقامی فروخت ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی تاہم ایکسپورٹ میں کمی کا سلسلہ نہ رک سکا جس کی وجہ سے ریکارڈ مقامی کھپت کے باوجود رواں سال کے ابتدائی 10میں سیمنٹ کی مقامی فروخت میں اضافہ 6 فیصد تک محدود ہوگیا۔

سیمنٹ انڈسٹری نے برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات، صنعت کے تحفظ کے لیے غیرمعیاری درآمدات کی روک تھام اور قومی معیار پر پورا نہ اترنے والی غیرملکی سیمنٹ کی پاکستانی مارکیٹ میں فروخت پر پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔

دوسری جانب آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (اے پی سی ایم اے) کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 10 ماہ (جولائی تا اپریل 2017) میں سیمنٹ کی مقامی کھپت 10.74فیصد کے اضافے سے 29.871ملین ٹن، ایکسپورٹ18.63 فیصد کمی سے 4.01 ملین ٹن اور مجموعی فروخت صرف 6.21 فیصد کے باوجود ریکارڈ 33.88 ملین ٹن رہی، گزشتہ سال کی اسی مدت میں سیمنٹ کی مجموعی فروخت 31.901 ملین ٹن رہی تھی جس میں مقامی کھپت 26.973 ملین ٹن اور برآمدات 4.928 ملین تھیں۔

علاوہ ازیں اے پی سی ایم اے کے مطابق اپریل میں سیمنٹ کی فروخت 3.576 ملین ٹن اور پیداواری گنجائش کا استعمال 92 فیصد رہا، اس دوران مقامی کھپت 9.53 فیصدبڑھی، برآمد 50.75 فیصد کم رہی، گزشتہ ماہ افغانستان کو برآمد0.045 ملین ٹن اوربھارت ودیگر ملکوں کوبالترتیب 0.131 ملین اور 0.081 ملین ٹن رہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں