برطانوی لوکل کونسل الیکشن میں کنزرویٹیو پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب

کنزرویٹیو پارٹی نے لوکل کونسل الیکشن میں پورے برطانیہ سے 1776 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے۔


ویب ڈیسک May 06, 2017
کنزرویٹو پارٹی نے ملک بھر سے 1770 کے قریب نشستیں جیت لیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: برطانیہ کے لوکل کونسل الیکشن میں تھریسامے کی کنزرویٹیو پارٹی کو واضح برتری حاصل ہے۔

کنزرویٹیو پارٹی نے لوکل کونسل الیکشن کے دوران پورے برطانیہ میں 1776 نشستوں کے ساتھ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ کئی پاکستانی نژاد کونسلر بھی منتخب ہوئے ہیں۔ لیبر پارٹی ماضی میں اپنی جیتی ہوئی نشستوں پر بھی شکست سے دوچار ہوگئی ہے۔

بلدیاتی انتخابات کےلیے انگلینڈ کے کئی علاقوں، اسکاٹ لینڈ اور ویلزمیں جمعرات کوڈالے گئے ووٹوں کی گنتی جمعے کے روز کی گئی۔ کئی شہروں میں میئر کا انتخاب بھی کیا گیا۔ کنزریٹو پارٹی نے 11 نئی کونسلوں کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے جبکہ 500 سے زیادہ نئے کونسلر منتخب کرانے میں بھی کامیاب رہی۔

ٹوری پارٹی نے لیبر پارٹی کے گڑھ برمنگھم سے میئر کی نشست جیت لی ہے جبکہ ساؤتھ ویلز اور شمالی برطانیہ میں بھی لیبر پارٹی کو بری صورتِ حال کا سامنا کرناپڑا۔ لیبر پارٹی نے ملک بھر سے 954 نشستیں حاصل کی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں