چمن میں پاک افغان سرحد دوسرے روز بھی بند پاک فوج کے تازہ دم دستے تعینات

چمن بارڈر پر کشیدگی برقرار ہے اور 4 کلو میٹر کا علاقہ نو گو مین قرار دے دیا گیا ہے


ویب ڈیسک May 06, 2017
کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے تازہ دم دستے باب دوستی پر پہنچ گئے ہیں فوٹو : فائل

پاک افغان سرحد کے دونوں جانب فورسزمورچہ بند ہوگئے ہیں جب کہ سرحد سے ملحقہ 4 کلومیٹر کے علاقے کو نومین ایریا قرار دے دیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن میں واقع پاک افغان سرحد پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں جانب سے فورسز مورچہ بند ہیں۔ جب کہ سرحد سے ملحقہ 4 کلومیٹر کے علاقے کو نومین ایریا قرار دے دیا گیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: چمن میں افغان فورسز کی فائرنگ سے 2 اہلکاروں سمیت 11 افراد شہید

گزشتہ روز افغان بارڈر فورسز کی جانب سے پاکستان میں مردم شماری ٹیم کو نشانہ بنایا گیا تھا تاہم افغان فورسز کی فائرنگ اور گولہ باری سے 11 عام پاکستانی شہری شہید جب کہ 46 افراد زخمی ہوئے تھے جس کے بعد پاکستانی دفترخارجہ نے افغان ناظم الامور کو طلب کرکے شدید احتجاج کیا تھا جب کہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز نے بھی ہاٹ لائن پر رابطہ کیا اورفائرنگ کا سلسلہ تھم گیا تاہم دونوں اطراف تاحال کشیدگی برقرار ہے اور سرحد پر سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے. کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے پاک فوج کے تازہ دم دستے بھی باب دوستی پر پہنچ چکے ہیں جب کہ پاک فوج کے 3 ہیلی کاپٹروں کے ذریعے سرحد کی فضائی نگرانی بھی کی جارہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاک افغان ڈی جی ایم اوزکا ہاٹ لائن پررابطہ

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔