قوم کو مقروض کرکے ایوانوں میں بیٹھےلوگ معاشی دہشت گرد ہیں سراج الحق

کرپٹ اشرافیہ نے قوم کو ترقی سے محروم کیا، معاشی دہشت گردوں کےخلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے، امیرجماعت اسلامی


ویب ڈیسک May 06, 2017
کرپٹ اشرافیہ نے قوم کو ترقی سے محروم کیا، معاشی دہشت گردوں کےخلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے، امیرجماعت اسلامی۔ فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ قوم کو مقروض کرکے ایوانوں میں بیٹھے لوگ معاشی دہشت گرد ہیں اور اِن معاشی دہشت گردوں کے خلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے۔

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ قوم ہر بار یہ سمجھتی ہے کہ انتخابات کے بعد زندگی میں انقلاب آئے گا لیکن ایسا کبھی نہیں ہوا۔ عوام لوڈ شیڈنگ، بد امنی، بے روزگاری اور کرپشن سے تنگ آچکے ہیں اور اب قوم کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ کرپٹ اشرافیہ نے قوم کو ترقی سے محروم کیا اور قوم کو مقروض کرکے ایوانوں میں بیٹھے لوگ معاشی دہشت گرد ہیں اِس لیے اِن معاشی دہشت گردوں کےخلاف بھی آپریشن ہونا چاہیے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دہشت گردی کے خاتمے میں اصل رکاوٹ حکمرانوں کی غلط پالیسیاں ہیں

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ قائداعظم محمد علی جناح کے ارد گرد نوجوان ہوا کرتے تھے اور اُنہی کی حمایت کی بدولت قائد اعظم نے ہندوؤں اور انگریز کا ڈٹ کرمقابلہ کیا۔ قائداعظم نے انگریز اور ہندوؤں کو چیلنج کرکے پاکستان بنایا کیوں کہ ان کے نزدیک نظریہ پر کار بند ہونے پر جان کی قربانی بھی کوئی معنی نہیں رکھتی تھی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: عوام نے حکمرانوں کو ووٹ کا دودھ پلا کر اژدھا بنا دیا ہے

سراج الحق نے کہا کہ موجودہ سیاست ظالم جاگیردار اور وڈیرے کے لیے ہے بدقسمتی سے قائد اعظم کے بعد آج تک جتنے انتخابات ہوئے ان میں چند خاندان اور وڈیرے ہی سامنے آئے اور ہم معاشرے کو غلام بنانے والے اسی اسٹیٹس کو کا خاتمہ چاہتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: نوازشریف کو کلین چٹ نہیں ملی انہیں اخلاقی طور پر مستعفی ہونا چاہیے

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں