وزیراعظم نے اسلام آباد میں میٹروبس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا

میٹروٹریک پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک 25.6 کلو میٹر طویل ہو گا


ویب ڈیسک May 06, 2017
میٹروٹریک پشاور موڑ سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک 25.6 کلو میٹر طویل ہو گا، فوٹو؛ پی آئی ڈی

وزیراعظم نواز شریف نے اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔

وزیراعظم نوازشریف نے اسلام آباد میں میٹرو بس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے۔ میٹرو ٹریک پشاورموڑ سے نیو اسلام آباد ایئر پورٹ تک 25.6 کلومیٹر طویل ہوگا جسے 4 حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

اسلام آباد میٹرو منصوبے کو این ایچ اے مکمل کرے گی جس میں پشاور موڑ سے اسلام آباد ایئرپورٹ تک 9 اسٹیشنز بنائے جائیں گے، اس کے علاوہ منصوبے میں پر 12 پل اور 11 انڈر پاسز بھی شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں