معاملہ حل نہ ہوا توکیس نیب کو بھجوا دیا جائے گا پی اے سی

این ایچ اے میں بہت سے کیسوں کا ریکارڈ نہیں مل رہا، سیکریٹری مواصلات


ویب ڈیسک January 22, 2013
این ایچ اے میں بہت سے کیسوں کا ریکارڈ نہیں مل رہا، سیکریٹری مواصلات۔ فوٹو فائل

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا کہنا ہے کہ معاملہ حل نہ ہوا توکیس نیب کو بھجوا دیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس جاری، اس موقع پر سیکریٹری مواصلات کا کہنا ہے کہ این ایچ اے میں بہت سے کیسوں کا ریکارڈ نہیں مل رہا، انہوں نے کہا کہ 2004 اور2005 میں بے قاعدگیوں کے حوالے سے افسران کا کہنا ہے کہ انہوں نے چیئرمین کی ہدایت پرکام کیا۔

پی اے سی نے این ایچ اے کی جانب سے ایم تھری میں ایم سی جی نامی کمپنی سے 542 ملین روپے سے زائد کی ریکوری نہ کرنے پر سیکریٹری مواصلات کو 15 روز میں انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں