بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزمان کی عبوری ضمانتیں منسوخ

ملزمان ضمانت کے لئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں، عدالت


ویب ڈیسک January 22, 2013
ملزمان ضمانت کے لئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں، عدالت۔ فوٹو: فائل

بلوچستان ہائیکورٹ نے اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزمان جام یوسف، شیرپاؤ اور شعیب نوشیروانی کی عبوری ضمانتیں منسوخ کردیں ۔

بلوچستان ہائیکورٹ کے سینئر جج جسٹس جمال خان مندوخیل نے کیس کی سماعت کی، دوران سماعت اکبر بگٹی قتل کیس میں نامزد ملزمان سابق وفاقی وزیر داخلہ آفتاب شیرپاؤ ،سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام یوسف اور سابق وزیر داخلہ بلوچستان میر شعیب نوشیروانی کی طرف سے ان کے وکلاء نے عدالت میں درخواست ضمانت پیش کیں۔

عدالت نے کیس کے نامزد ملزمان کی جانب سے ضمانت کنفرم کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی، اس موقع پر عدالت نے حکم جاری کیا ہے کہ ملزمان ضمانت کے لئے ٹرائل کورٹ سے رجوع کریں، عدالت نے کیس کی سماعت 7 فروری تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں