چیئرمین نیب کی اپیل کے باوجود نیب افسران کی ہڑتال دوسرے روزبھی جاری

ڈی جی نیب پنجاب خورشید انور بھنڈر نے ملازمین سے ہڑتال ختم کرنے کے لئے کہا لیکن ملازمین نے ہڑتال ختم کرنے سےانکارکردیا

جب تک انصاف نہیں ملے گا احتجاج جاری رہے گا، ملازمین کا اعلان فوٹو: ایکسپریس نیوز ، فائل

چیئرمین نیب کی اپیل کے باوجود کامران فیصل کی مبینہ ہلاکت کے خلاف نیب افسران اور ملازمین کی قلم چھوڑ ہڑتال دوسرے روزبھی جاری ہے.


نیب افسر کامران فیصل کی مبینہ ہلاکت کے خلاف نیب ملازمین کی آج دوسرے روز بھی قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے ، ان کا کہنا ہے کہ جب تک انصاف نہیں ملے گا احتجاج جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب نے اب تک کامران فیصل کی فیملی کے لئے مالی معاونت کا اعلان کیا نہ ہی 5 مطالبات پرعملدرآمد ہوا۔

دوسری جانب ڈی جی نیب پنجاب خورشید انور بھنڈر نے ملازمین سے ہڑتال ختم کرنے کے لئے کہا لیکن نیب ملازمین نے ہڑتال ختم کرنے سے انکار کردیا۔

Recommended Stories

Load Next Story