شاہ رخ جتوئی بالغ نہیں عمر17سے18سال کے درمیان ہےمیڈیکل رپورٹ

نابالغ ہونے کی وجہ سے شاہ رخ کے بیانات اور مقدمے کی کارروائی دیگر ملزمان سے الگ کی جائے۔ وکیل شاہ رخ جتوئی

نابالغ ہونے کی وجہ سے شاہ رخ کے بیانات اور مقدمے کی کارروائی دیگر ملزمان سے الگ کی جائے۔ وکیل شاہ رخ جتوئی۔ فوٹو:فائل

MUMBAI:
شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی ملزم شاہ رخ جتوئی کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق ابھی بالغ نہیں ہے،رپورٹ پولیس کے حوالے کردی گئی۔


عدالت کے حکم پر تفتیشی ٹیم نے ملزم شاہ رخ جتوئی کا طبی معائنہ کیا، پولیس سرجن کی رپورٹ کے مطابق شاہ رخ جتوئی کی عمر 17 سے 18 سال کے درمیان ہے جبکہ اس کا قد 5 فٹ 9 انچ اور وزن 70 کلو ہے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق میڈیکل رپورٹ آئندہ سماعت پر انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کی جائےگی، وکلائےصفائی کے مطابق شاہ رخ کی تاریخ پیدائش 29 نومبر 1995 اور وہ ابھی نابالغ ہے، استدعا کریں گے کہ مقدمہ دوسری عدالت منتقل کیا جائے۔

Recommended Stories

Load Next Story