بھارتی فوج کی ایل او سی پر گولہ باری سے خواتین سمیت 4 افراد زخمی

بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی جس سے 12 سالہ بچہ بھی زخمی ہوا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک May 06, 2017
بھارتی فوج نے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی جس سے 12 سالہ بچہ بھی زخمی ہوا، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک بار پھر اشتعال انگیزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر میں گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے۔



پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر کے تھروٹی گاؤں پر مارٹر گولے داغے جس کے نتیجے میں 4 افراد زخمی ہوئے جن میں 2 خواتین بھی شامل ہیں۔



ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی سے زخمی ہونے والوں میں نصیر احمد اور 12 سالہ احسن نذیر شامل ہیں جب کہ خواتین میں فرزانہ کوثر اور برکت جان شامل ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی فائرنگ کا بھرپور اور فوری جواب دیا گیا۔



دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے کنٹرول لائن پر بھارت کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نکیال سیکٹرمیں بھارتی فائرنگ سے 4 شہری زخمی ہوئے جب کہ 65 سال کی خاتون برکت بی بی اور12 سالہ لڑکا احسن نذیربھی بھارتی فائرنگ کانشانہ بنے۔



ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت سیزفائرمعاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کررہا ہے جب کہ معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی علاقائی امن اوراستحکام کیلیے خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں