چیف جسٹس کا منظر امام کے قاتلوں کو 24 گھنٹے میں گرفتار کرنے کا حکم
اگر منظر امام کے قاتل نہیں پکڑے جاتے تو پھر عام آدمی کی تو کوئی زندگی ہی نہیں، چیف جسٹس
KARACHI:
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی منظر امام کےقاتلوں کو24 گھنٹے میں گرفتارکرنے کا حکم دے دیا،اجمل پہاڑی او رکامران مادھوری کی رہائی کی رپورٹ بھی طلب۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کراچی بدامنی کیس کی سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ایم پی اے کو محافظوں سمیت گولیاں مار کر قتل کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اگر منظر امام کے قاتل نہیں پکڑے جاتے تو پھر عام آدمی کی تو کوئی زندگی ہی نہیں، ہر افسر عیش وعشرت میں ڈوبا ہوا ہے۔

اس موقع پر ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے بتایا کہ منظر امام کے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے ٹیم بنا دی گئی ہے، عدالت عظمیٰ نے سندھ حکام سے استفسار کیا کہ بتایا جائے اجمل پہاڑی اور کامران مادھوری کو کیسے رہائی ملی عدالت نے ملزمان کی رہائی کے حوالے سے رپورٹ طلب کرلی۔