آئندہ بجٹ میں10 ارب کے پائیدار انرجی فنڈ قیام کی تجویز

یہ فنڈ سرمایہ کاری کے خواہاں نجی سرمایہ کاروں کو فنانسنگ کی سہولت اورمراعات دینے کیلیے استعمال کیاجائیگا۔

یہ فنڈ سرمایہ کاری کے خواہاں نجی سرمایہ کاروں کو فنانسنگ کی سہولت اورمراعات دینے کیلیے استعمال کیاجائیگا۔ فوٹو؛ فائل

وفاقی حکومت کی جانب سے توانائی شعبہ میں نجی سرمایہ کاری اورپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کوفروغ دینے کیلیے آئندہ مالی سال2017-18ء کے وفاقی بجٹ میں10 ارب روپے کا پائیدار انرجی فنڈ قائم کیے جانے کاامکان ہے۔


'ایکسپریس' کودستیاب دستاویز کے مطابق یہ فنڈ ملک میں توانائی شعبہ میں سرمایہ کاری کے خواہاں نجی سرمایہ کاروں کو فنانسنگ کی سہولت اورمراعات دینے کیلیے استعمال کیاجائیگا، اس کیلیے حکومت کوپائیدارانرجی فنڈ کیلیے ابتدائی رقم کی فراہمی کیلئے آئندہ وفاقی بجٹ میں10ارب روپے مختص کرنے کی تجویزدی گئی ہے جبکہ ابتدائی طور پر اس فنڈ سے سرمایہ کاروں کو توانائی کی بچت اوربہترین کارکردگی کے حامل توانائی منصوبوں کیلیے 30 فیصد رسک شیئرنگ کی سہولت دی جائیگی۔

 
Load Next Story