کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی چیف الیکشن کمشنر

کراچی میں ووٹر لسٹوں کاعمل مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا۔اس حوالے سے چھٹی والے دن بھی کام کریں گے ،فخرالدین جی ابراہیم


ویب ڈیسک January 22, 2013
کراچی میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے مراحل کے دوران سکیورٹی معاملات سے متعلق کور کمانڈر سے بات کی ہے،فخرالدین جی ابراہیم فوٹو: ایکسپریس/فائل

چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا ہے کہ کراچی میں نئی حلقہ بندیاں نہیں ہوں گی،یہ بہت مشکل کام ہے۔

کراچی میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ ووٹر کی مرضی کے مطابق اسے ووٹ کا حق دیا جائے گا ، انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات پاکستان کی سلامتی و بقا کا مسئلہ ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کراچی میں ووٹر لسٹوں کا عمل مقررہ وقت پر مکمل کیا جائے گا اوراس حوالے سے چھٹی والے روز بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ووٹرلسٹوں کی تصدیق کے مراحل کے دوران سکیورٹی معاملات سے متعلق کور کمانڈر سے بات کی ہے۔

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنر فخر الدین جی ابراہیم نے کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور ووٹر لسٹوں کی تصدیق کے کام کا جائزہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں