میرے خاندان کا کوئی فرد الیکشن میں حصہ نہیں لے گا طاہرالقادری

میرے خاندان کے افراد قانونی طور پر عام انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس غیرملکی شہریت نہیں،طاہرالقادری

میرے خاندان کے افراد قانونی طور پر عام انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس غیرملکی شہریت نہیں،طاہرالقادری فوٹو: اے ایف پی/فائل

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ میرے خاندان کا کوئی بھی فرد آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔



لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹرطاہرالقادری نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نےالیکشن لڑنے کا اعلان بھی کیا تو بھی میرے خاندان کا کوئی بھی فرد ان انتخابات میں حصہ نہیں لے گا لیکن میرا خاندان الیکشن میں دوسروں کی رہنمائی ضرور کرے گا، کسی بھی پارٹی کےلئے یہی جمہوریت کی اصل نشانی ہے، انہوں نے کہا کہ میرے خاندان کے افراد قانونی طور پر عام انتخابات میں حصہ لے سکتے ہیں کیوں کہ ان کے پاس غیرملکی شہریت نہیں اوروہ پاکستان میں ہی رہتے ہیں۔


داکٹر طاہرالقادری کہا کہ لانگ مارچ نےلوگوں کوآئینی شعوردیا اورانتخابات میں حصہ لینے والے امیدوارکی اسکروٹنی کے لئے 30 دن کی جو مہلت دی گئی ہے اس پرکام شروع کردیا گیا۔


Load Next Story