پاکستان میں دہشت گردی کا مقصد انتخابات سے پہلےافراتفری پھیلانا ہے وزیر اعظم

ملک میں امن ،استحکام ،قومی اتفاق رائے اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔وزیر اعظم


ویب ڈیسک January 22, 2013
ملک میں پائید ار اور مستحکم سیاسی نظام کے لیے مفاہمت اورصبر وتحمل کی پالیسی پرعمل کیا،وزیراعظم ۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ کنٹرول لا ئن پر بھا رتی جا رحیت اور دہشت گردی کے واقعات کا مقصد پاکستان میں انتخابات سے پہلےافراتفری پھیلانا ہے، حکومت صورتحال کی سنگینی سےآگاہ ہے۔


نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں خطاب کر تے ہو ئے وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف نے کہا کہ تاریخ ساز لمحہ ہے، منتحب حکومت چیلنجوں کے باوجود مدت پوری کررہی ہے اور قوم عام انتخابات کے لیے تیار ہے، ملک میں پائید ار اور مستحکم سیاسی نظام کے لیے مفاہمت اورصبر وتحمل کی پالیسی پرعمل کیا، یہ بات شک سے بالاتر ہے کہ ملکی مسائل کا حل صرف منتخب حکومت کے پاس ہی ہے، دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کے لیے پوری قوم متحد ہے ان کو اپنا ایجنڈا مسلط کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔


وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف نے عالمی برادری سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گر دی کی جنگ جیتنے کے لیے مزید تعاون کرنا ہو گا، لا ئن آ ف کنٹر ول پر بھارتی فوج کی جا رحیت کے حو الے سے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارتی جارحیت اور دہشت گردی کے واقعات کا مقصد ملک میں انتخابات سے پہلے سیاسی افراتفری پھیلانا ہے، حکومت صورتحال کی سنگینی سے پوری طرح آگاہ ہے، ملک میں امن ،استحکام ،قومی اتفاق رائے اور قومی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کارروائی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں