ملک بھرمیں امن وامان کی صورتحال خراب ہےصدرراج کیوں نہیں لگایاجاتا فضل الرحمان

اس حکومت کا آغاز بھی بلوچستان میں گورنر راج سے ہوا اوراختتام بھی گورنرراج سے ہورہاہے، فضل الرحمان

اس حکومت کا آغاز بھی بلوچستان میں گورنر راج سے ہوا اوراختتام بھی گورنرراج سے ہورہاہے، فضل الرحمان فوٹو: فائل

جے یوآئی(ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھرمیں امن وامان کی صورتحال خراب ہےتو پھر صدرراج کیوں نہیں لگایاجاتا۔


مولانافضل الرحمان نے قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ حالات تو پورے ملک کے خراب ہیں تو پھرکیا ملک میں صدرراج نافذ کردیا جائے لیکن بلوچستان میں صرف ایک واقعے پر گورنرراج لگادیاگیا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا آغاز بھی بلوچستان میں گورنر راج سے ہوا اوراختتام بھی گورنرراج سے ہورہاہے، بات صرف وزیراعلیٰ نواب رئیسانی کی تھی جس کے بدلے اداروں کو قربان کردیاگیا۔بعدازاں جے یوآئی(ف)نے بلوچستان میں گورنرراج کے خلاف سینیٹ اورقومی اسمبلی کے اجلاس واک آؤٹ کیا۔

دوسری جانب مولانا فضل الرحمان نے چوہدری نثارعلی خان کوٹیلی فون کرکے نگران وزیراعظم کےلئے اپنی جانب سے تجویزکردہ نام بتائے جس کےجواب میں اپوزیشن لیڈرکاکہناتھا کہ وہ نوازشریف کوفضل الرحمان کےتجویزکردہ نام سے آگاہ کردیں گے۔
Load Next Story