کراچی میں شہریوں نے ایک بار پھر سڑک پر عدالت لگا لی تشدد سے ڈاکو ہلاک

کراچی کے علاقے گارڈن میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

حسن اسکوائر کے قریب جاں بحق ہونے والے شخص کی شناحت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔ فوٹو: فائل

MELBOURNE:
جرائم کی وارداتوں سے تنگ شہریوں نے ایک بار پھر خود سے سڑک پر عدالت لگا لی اور تشدد کر کے ڈاکو کو ہلاک کر دیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر 5 میں ہی شہریوں نے سڑک پرعدالت لگاتے ہوئے ڈاکو کو تشدد کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق شہریوں کے تشدد سے ہلاک ہونے والے ڈاکو کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی ہے۔


کراچی ہی کے علاقے حسن اسکوائر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی ہے اور جو گارڈن کا رہائشی تھا۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے، ملزمان مقتول کا موبائل فون بھی ساتھ لے گئے جب کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story