کراچی گلشن اقبال میں سلنڈر دھماکا ایک شخص جاں بحق 2 زخمی

زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے, ایس ایچ او گلشن اقبال


ویب ڈیسک January 22, 2013
زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے, ایس ایچ او گلشن اقبال۔ فوٹو ایکسپریس

گلشن اقبال میں سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں بنگلے کے اندر واقع ڈینٹل کلینک میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 2 ازخمی ہوگئے، دھماکا گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث ہوا، ایس ایچ او گلشن اقبال کے مطابق زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں